الطاف حسین کی پاک افواج بارے ہرزہ سرائی کا معاملہ سفارتی سطح پر برطانیہ کے سامنے اٹھایا جائے ،پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کے سربراہ کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی
ایم کیو ایم کی صفوں میں بھی اب سوالات اٹھ رہے ہیں اور رائے بن رہی ہے ‘ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی صحافیوں سے گفتگو
پیر 4 مئی 2015 13:43
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے بیان کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت برطانیہ سے سفارتی سطح پر الطاف حسین کی افواج پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی کا معاملہ اٹھائے ۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سبطین خان ، سعدیہ سہیل رانا ،ڈاکٹر نوشین حامد اور دیگر کے ہمراہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی ۔
جسکے متن میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری الطاف حسین کی پاک فوج کے خلاف لغو اور تعصب پرمبنی بیان بازی قابل مذمت ہے ۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ الطاف حسین کی افواج پاکستان کے بارے میں کی جانے والی ہرزہ سرائی کا معاملہ برطانیہ سے سفارتی سطح پر اٹھایا جائے ۔(جاری ہے)
افواج پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور کراچی میں امن کی بحالی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ اسمبلی کے آئندہ سیشن میں قرارداد پیش ہو اور اسے متفقہ طور پر منظور کیا جائے ۔ ریاستی اداروں کی تضحیک اور انکے خلاف بے بنیاد الزامات الطاف حسین کا معمول ہے اور جب عوام کا رد عمل سامنے آتا ہے تو وہ الفاظ واپس یا معافی مانگ لیتے ہیں لیکن اس بارے انہوں نے تمام حدوں کو پار کر دیا ہے ۔ الطاف حسین پاکستانی شہری نہیں انکی طرف سے فوج اور قومی سلامتی کے ضامن ادارووں پر حملے کسی طرح قابل برداشت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور کراچی میں قیام امن کے لئے کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اس سوال کہ اگر (ن) لیگ کی طرف سے اسمبلی میں قرارداد کی حمایت نہ کی گئی کا جواب دیتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ اگر (ن) لیگ ایسا نہیں کرے گی تو ایکسپو ز ہو جائے گی ،کوئی (ن) کی قیادت کے خلاف بیان بازی کرے تو وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہیں اور اب قومی سلامتی کے ضامن ادارے پر حملہ کیا گیا ہے معلوم ہو جائے گا کس کا کردار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے بھی انتہائی کمزور رد عمل سامنے آیا ہے حالانکہ انہیں اسکی جاندار اور جارحانہ انداز میں مذمت کرنی چاہیے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قرارداد کی متفقہ منظوری کے معاملے پر تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں ، یہ کسی سیاستدان یا سیاست کی بات نہیں بلکہ ملکی وقار کا معاملہ ہے ۔انہوں نے اس سوال کہ کسی شخص کو بیرون ملک بیٹھ کر سیاسی جماعت کی قیادت نہیں کرنی چاہیے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب ایم کیو ایم کی صفوں میں بھی یہ سوالات اٹھ رہے ہیں اور اس میں بھی رائے بن رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں ایم کیو ایم مین سٹریم پارٹی بنے لیکن اسے بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو خود سے الگ کرنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.