وزیراعلیٰ سے کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کے نومنتخب کونسلرز کی ملاقات،شہبازشریف کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پارٹی کی عوامی خدمت کا ثمر ہے‘ شہبازشریف محنت اور صرف محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے، ٹیم کے طور پر آگے بڑھیں، مزید کامیابیاں ملیں گی دھرنوں نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا، عوام نے احتجاج کی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 4 مئی 2015 18:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے کونسلرز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر نومنتخب کونسلرز کو مبارکباد دی۔ خواجہ سعد رفیق، مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک، یاسین سوہل اور میاں نصیر احمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے نومنتخب کونسلرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شاندار کامیابی مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا ثمر ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں فتح حاصل کی ہے۔ بے وقت کے دھرنوں نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ہے۔(جاری ہے)
عوام نے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محنت اور صرف محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے۔ ٹیم کے طور پر آگے بڑھیں، دن رات محنت کریں، انشاء اﷲ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی انتھک محنت سے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ملی ہے۔ شہباز شریف دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ایم این اے پرویز ملک نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کامیابی کا کریڈٹ پارٹی قیادت کو جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.