سپریم کورٹ میں اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی
منگل 5 مئی 2015 12:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سپریم کورٹ میں اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت بدھ تک کیلئے ملتوی کردی گئی‘ چیف جسٹس ناصر الملک نے سماعت میں لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل حامد خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر دلائل شروع نہ کریں بلکہ مکمل کریں‘ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ لوگ آئینی ترامیم کی حمایت کرتے ہیں منظوری کے بعد روتے ہیں‘ اختیارات کا ایک ہاتھ میں ہونا خطرناک ہوسکتا ہے‘ اختیارات کی تقسیم سے ادارے ایک دوسرے پر چیک رکھتے ہیں۔
منگل کو سپریم کورٹ میں اٹھارویں و اکیسویں آئینی ترامیم اور فوجی عدالتوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سترہ رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔(جاری ہے)
سماعت میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے آئین میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ لوگ پہلے آئینی ترامیم کی حمایت کرتے ہیں پھر منظوری کے بعد روتے ہیں۔
اختیارات کا ایک ہاتھ میں ہونا خطرناک ہوسکتا ہے۔ اختیارات کی تقسیم سے ادارے ایک دوسرے پر چیک رکھتے ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ بتائیں کہ ہمارے آئین کا کوئی بنیادی ڈھانچہ ہے ماضی کے دانشوروں کی ڈاکٹرین کوئی معنی نہیں رکھتی‘ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کیا آئین کا بنیادی ڈھانچہ کوئی ڈاکٹرین ہے‘ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے حامد خان سے استفسار کیا کہ ہمیں بتا دیں کہ ہمارے آئین کے بنیادی خدوخال کتنے ہیں‘ کونسے بنیادی خدو خال ہیں جن کے خلاف آئینی ترامیم نہیں ہوسکتیں جس پر حامد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کہتی ہے اسے آئینی ترامیم کرنے کا مکمل اختیار ہے کل اس حوالے سے مزید دلائل دونگا جس پر چیف جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیئے کہ دلائل شروع نہ کریں بلکہ مکمل کریں۔ ہوسکتا ہے آپ کل مصروف ہوجائیں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا آرٹیکل 239ذیلی شق کو کبھی کسی عدالت میں چیلنج کیا گیا۔ اکیسویں اور اٹھارویں آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کل بدھ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.