توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر حملہ، ایک حملہ آور پاکستانی تھا، امریکی پولیس کا دعوی
سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 17:55
امریکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : امریکی ریاست ٹیکساس کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے گزشتہ روز توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں میں سے ایک شخص پاکستانی تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر گارلینڈ کے کرٹس کلویل سینٹر میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت نادر صوفی اور ایلٹن سمپسن کے نام سے ظاہر کی گئی ہے، نادر صوفی پاکستانی نژاد شہری ہے جو ایلٹن سمپسن کے ہمراہ ریاست ایری زونا میں رہتا تھا۔
پولیس حکام کی جانب سے جاری کئے گئے عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ ایلٹن سمپسن سے 2006ء میں بھی تفتیش ہوئی تھی اور 2010ء میں ان پر صومالیہ جانے کے منصوبے پر غلط بیانی کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔(جاری ہے)
جس پر ان پر 600 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔دوسری جانب داعش نے اپنے ریڈیو ’البیان‘ میں واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے 2 سپاہیوں نے اس نمائش پر حملہ کیا کیونکہ وہاں اسلام مخالف ،منفی خاکوں کی نمائش کی جا رہی تھی۔
واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ کرنے والے دونوں حملہ آور مارے گئے تھے. جبکہ یہ نمائش اسلا م مخلاف ایک گروپ نے منعقد کروائی تھی . ذرائع کے مطابق اسی گروپ نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب اسلامک سینٹر کی تعمیر پر بھی اعتراضات اٹھائے تھے.مزید اہم خبریں
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.