این اے125پی پی155میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے دھاندلی الزامات کی تصدیق ہوگئی، الیکشن 2013میں دھاندلی ثابت ہوچکی ،قوم جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی منتظر ہے
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ(ق) لاہور ناصر رمضان گجر کا بیان
بدھ 6 مئی 2015 17:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ این اے 125اور پی پی155لاہور میں الیکشن ٹربیونل کی جانب سے انتخابات کالعدم اور دوبارہ الیکشن کروانے کے حکم سے دھاندلی الزامات کی تصدیق ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2013میں دھاندلی ثابت ہوچکی جس کے باعث مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر اپنی نشستوں سے محروم ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب قوم دھاندلی کے الزامات پر قائم سپریم کورٹ کے سینئر ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی منتظر ہے۔
ناصررمضان نے کہا کہ دھاندلی الزاما ت پرجن حلقوں کو چیکنگ کیلئے کھولاجائے گا ایسے ہی نتائج برآمد ہونگی ،انہوں نے کہا کہ لاہور کے دیگر حلقوں جن کے متعلق الیکشن ٹربیونل میں فیصلے زیر التواء ہیں ان کا بھی جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ الیکشن 2013پر دھاندلی الزامات کی گرد صاف ہوسکے اور سیاہ و سفید کھل کر سامنے آسکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صرف پانچ پولنگ سٹیشنوں کے ریکارڈ اور نادرا کی رپورٹ کے مطابق ایک ایک ووٹر نے چھ چھ ووٹ کاسٹ کیے کھلی دھاندلی کا واضح ثبوت ہے ۔ ابھی تو صرف دو حلقوں کا فیصلہ ہوا ہے اگر اپوزیشن جماعتوں کے مطالبات پردیگر حلقے کھولے گئے تو دھاندلی کے ہوشربا ثبوت سامنے آئیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.