افغان حکومت نے میرے اور سلمان تاثیر کے بیٹے کی بازیابی کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، ذوالفقار مرزا کا معاملہ نان ایشو ہے، اس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، فہمیدہ مرزا کو سیکورٹی دینے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کی
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ملتا ن ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو
اتوار 10 مئی 2015 16:31
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ خیر سگالی جذبے کے تحت افغانستان گئے ، افغان حکومت نے میرے اور سلمان تاثیر کے بیٹے کی بازیابی کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، ذوالفقار مرزا کا معاملہ نان ایشو ہے اس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے تاہم فہمیدہ مرزا کو سیکورٹی دینے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کردی ہے۔
وہ اتوار کوافغانستان کے دورے سے واپسی پر ملتا ن ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کابل سے واپسی پر ان کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سپیکر سے درخواست کی ہے کہ سابق سپیکر فہمیدہ مرزا کو ان کو سٹیٹس اور سابق عہدے کے مطابق سیکورٹی فراہم کی جائے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کی لڑائی آج سے نہیں کافی عرصے سے ہے تاہم یہ نان ایشو ہے اس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے مطابق ان کا بیٹا علی حیدر گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر افغانستان میں ہیں ۔ سابق صدر زرداری نئی افغان حکومت کو مبارک باد دینے کے لئے گئے تھے اس دوران مغویوں کی بازیابی کے حوالے سے بات ہوئی تو افغان حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2013کے الیکشن کو پہلے ہی آراوز کا الیکشن کہا تھا اس کے باوجود نتائج کو تسلیم کیا، جوڈیشل کمیشن کے معاملات پر رننگ کمنٹری نہیں ہونی چاہیئے ۔ ان کا کہنا تھا وفاقی حکومت بجٹ میں عام آدمی ، کسانوں ، مزدوروں اور ملازمین کو ریلیف دینے کے لئے اقداما ت کرے۔ سابق وزیراعظم نے اس موقع پر گلگت ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے رفیق جوانہ کو گورنر پنجاب بننے کی مبارک باد بھی دی اور کہا کہ امید ہے رفیق رجوانہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی 196کے الیکشن میں ہم اختر بھٹہ کو ٹکٹ دینا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے معذرت کر لی تو ہمیں سات درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے کارکنوں کی مشاورت سے محمد حسین ارائیں کو ٹکٹ جاری کیا گیاپیپلز پارٹی آئندہ بھی کارکنوں اور تنظیموں کی مشاورت سے فیصلے کرے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جارہے ہیں وہ فصلی بٹیرے ہیں۔ انہوں نے کہا اپنے دورکے نامکمل منصوبوں کی تکمیل کے لئے وزیراعظم نواز شریف سے بات کی تھی اور انہیں کہا تھا کہ میرے دور میں شروع کئے ملتان فیصل آباد موٹروے ، کینسر ہسپتال سمیت دیگر نامکمل منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا دیئے جائیں تو نئے منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.