وزیر اعظم کا سانحہ نلتر میں جاں بحق ہونے والے ناروے اور فلپائن کے سفیروں کیلئے ستارہ پاکستان کا اعلان
نلتر حادثہ ٗ جاں بحق افراد کیلئے تعزیتی ریفرنس ٗ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی سانحہ نلتر میں ہمارے بہترین دوست جدا ہوگئے ٗ ہمارے دل غمزدہ خاندان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ٗحادثے کے دوران پاک فوج کے پائلٹس نے جان پر کھیل کرسفارتکاروں کی جان بچائیں ٗ نواز شریف کا خطاب انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات کو بھی ستارہ امتیاز دینے کا اعلان
پیر 11 مئی 2015 20:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سانحہ نلتر میں جاں بحق ہونے والے ناروے اور فلپائن کے سفیروں کیلئے ستارہ پاکستان کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ نلتر میں ہمارے بہترین دوست جدا ہوگئے ٗ ہمارے دل غمزدہ خاندان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ٗحادثے کے دوران پاک فوج کے پائلٹس نے جان پر کھیل کرسفارتکاروں کی جان بچائیں۔
وزیراعظم نے یہ اعلان پیر کو ایک تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے دوران کیا جہاں واقعہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ٗ وزیراعظم نے انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات کو بھی ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ نلتر میں ہمارے بہترین دوست جدا ہوگئے جبکہ ہمارے دل غمزدہ خاندان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حادثے کے دوران پاک فوج کے پائلٹس نے جان پر کھیل کرسفارتکاروں کی جان بچائیں اوران کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ نلتر حادثے نے پوری قوم کو افسردہ کردیا،حادثے میں جاں بحق میں ہونے والے فلپائن اورناروے کے سفیروں کی بیواؤں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ٗ ملائیشیااورہالینڈ کے سفیراوران کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ وزیر اعظم نے تعزیتی ریفرنس میں شریک ورثا سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی ریفرنس سے خطاب میں سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ ملائیشیا کے ہائی کمشنر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ٗ پولینڈ کے سفیر ہسپتال سے فارغ کردئیے گئے ہیں ٗ ریفرنس میں شریک ورثا اپنے پیاروں کو یاد کر کے اشکبار نظر آئے۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاکہ سانحہ نلتر میں ہم سے ہمارے بہترین دوست جدا ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.