2013کے انتخابات کی تاریخ ساز دھاندلیوں کے ایشوپر ملک میں عجیب تماشا لگا ہوا ہے ‘ہرشخص قانون کی تشریح مرضی کے مطابق کرتاہے‘ملک میں جمہوریت کے نام پرخاندانی آمریت مسلط کردی گئی ہے

پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل کا بیان

پیر 11 مئی 2015 20:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل نے کہا ہے کہ 2013کے عام انتخابات کی تاریخ ساز دھاندلیوں کے ایشوپر ملک میں عجیب تماشا لگا ہوا ہے اور ہرشخص قانون کی تشریح مرضی کے مطابق کرتادکھائی دے رہا ہے،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا ملک میں جمہوریت کے نام پرخاندانی آمریت مسلط کردی گئی ہے اور نام نہاد جمہوریت نے عام آدمی کا کچومر نکا ل دیا ہے،سیاستدانوں اور بیوروکریسی کی کرپشن اور لوٹ مار سے عوام کے خون پسینے کی کمائی انکی فلاح وبہبودپر خرچ ہونے کی بجائے کرپٹ افرا د کے پیٹ میں جارہی ہے،ملک میں کوئی بھی ادارہ اپنی آئینی ذمہ داریاں درست طور پر ادا نہیں کررہا،جوڈیشل کمیشن سے نااہل قرار پانے والے اعلیٰ عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرلیتے ہیں،میڈیا عوام کے دیرینہ مسائل پر بات کرنے کی بجائے سیاستدانوں کے مابین گالی گلوچ اورتوتکار کے واقعات کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کررہا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ،کمرتوڑ مہنگائی،بے روزگاری،قتل وغارت گری اورلوٹ مار جیسے مسائل نے لوگوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے اور مسروقہ ووٹوں کے ذریعے اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے سیاستدان ذاتی مفادات کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں،انہوں نے مزیدکہا 11مئی کے عام انتخابات مکمل طور پرفکس تھے ،سابق چیف جسٹس افتخار محمدچودھری اور سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مسلم لیگ(ن) کو اقتدار میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :