بلوچستان ،اغواء برائے تاوان ودیگر وارداتوں کا بڑھنا باعث تشویش ہے ، جماعت اسلامی

پیر 11 مئی 2015 21:59

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں بلوچستان بھر میں اغواء برائے تاوان ودیگر وارداتوں کی بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ پشین سے ڈاکٹر عبدالغفار کوئٹہ سے پبلک سروس کمیشن کے آفیسر شہبازمندوخیل ڈرائیورکے ہمرا ہ لمحہ فکریہ ہے حکومت نے جرائم پیشہ افرادکی بیخ کنی ،وارداتوں کی روک تھام کیلئے کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام میں اپنی تحفظ کیلئے تشویش پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ اغواء وجرائم ختم کرنے حکومت کی ذمہ داری ہے بدقسمتی سے حکومتی غفلت کی وجہ سے یہ معاشرتی المیہ اور اغواء اکاروں کیلئے منافع بخش کاروبار بن گیا ہے جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف اور مظلوموں کی توانا آواز ہے ہم ظلم وجبر اور حکومتی خفلت کوتاہی کے خلاف آوازبلند کرتے رہیں گے حکومت ڈاکٹر عبدالغفار ،شہبازخان مندوخیل وڈرائیورکوفوری بازیاب کرائیں اور عوام کی تحفظ کیلئے عملی اقدامات اقدامات اُٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :