تحر یک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں استعفوں کے دوران لی جانیوالی تنخواہیں واپس کر نے کا فیصلہ
پارٹی قیادت سے گور نررفیق رجوانہ کے استعفے سے خالی ہونیوالی سینٹ کی نشست پر حصہ لینے کی سفارش کر دی گئی تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اس کیلئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہے‘ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید
جمعہ 15 مئی 2015 21:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں استعفوں کے دوران لی جانیوالی تنخواہیں واپس کر نے کا فیصلہ جبکہ پارٹی قیادت سے گور نرپنجاب رفیق رجوانہ کے استعفے سے پنجاب میں خالی ہونیوالی سینٹ کی نشست پر حصہ لینے کی سفارش بھی کر دی گئی ہے ۔ جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلا س سے قبل تحر یک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید کی صدارت میں منعقد ہو اجس میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی مراد راس ‘ڈاکٹر نوشین حامد ‘راحیلہ انوار ‘آصف محمو د‘سید اعجاز بخاری ‘حاجی وحید اصغر ڈوگر ‘عارف عباسی ‘عبدالمجید خان نیازی سمیت دیگر نے شر کت کی اور اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں استعفے جمع کروانے سے لیکر واپسی تک جن اراکین اسمبلی نے تنخواہیں وصول کیں ہیں وہ واپس کر یں گے جبکہ جنہوں نے وصول نہیں کی وہ اب استعفوں کے دوران کے دنوں کی تنخواہیں نہیں لیں گے اور پنجاب میں رفیق رجوانہ کے استعفے سے خالی ہونیوالی نشست پر بھی حصہ لینے کیلئے پارٹی قیادت سے سفارش کی جا ئیگی اجلاس سے خطاب میں میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اس کیلئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.