بہاولنگر، خوشحالی بینک کے منیجرکا بینک کسٹمرز سے لاکھوں روپے کا فراڈ ،کسٹمرز اپنی رقم کے حصول کے لیے دربدرہونے لگے

ہفتہ 16 مئی 2015 20:09

بہاولنگر، خوشحالی بینک کے منیجرکا بینک کسٹمرز سے لاکھوں روپے کا فراڈ ..

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء )خوشحالی بینک کے منیجرکا بینک کسٹمرز سے لاکھوں روپے کا فراڈ ۔کسٹمرز اپنی رقم کے حصول کے لیے دربدر۔ایف آئی اے سمیت مختلف مقامات پر داخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی متاثرین کی میڈیا سے بات چیت ۔انصاف نہ ملا تو بینک کے سامنے اپنی فیملی سمیت بھوک ہڑتالی کیمپ لاگئیں گے اور امن امان کی تمام ترذمہ دار ی بینک انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خوشحالی بینک بہاولنگر برانچ کے منیجر ملک یاسر اعوا ن نے بینک کے کسٹمرز کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہوگیا جس میں عامر شبیر وغیرہ کے ساتھ سب سے بڑا فراڈ ہوا عامر شبیر نے مختلف اداروں جن میں ایف آئی اے ٗسٹیٹ بینک ٗصوبائی اور وفاقی محتسب اعلی سمیت دیگر جگہوں پر داخواستیں دیں لیکن 9ماہ گذرنے کے باوجود انکی کسی جگہ بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوکر گذشتہ روز انہوں نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کواپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کے بارے میں آگاہ کیا اور اس موقع پر انہوں کہا کہ اگرہمیں انصاف نہ ملا تو ہم اپنے بچوں سمیت بینک کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے اور تامرگ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔