گاڑی دھوتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گر کر ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:06

گاڑی دھوتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گر کر ایک شخص جاں بحق
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ملتان میں گاڑی دھوتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثہ ہفتہ کو یہاں علی اکبر چوک کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

جس میں 45 سالہ وزیراحمد ولد اللہ بخش عمرگاڑی دھوتے ہوئے پھسلنے سے گرا اورسر پرچوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو اور پولیس ٹیم نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کرامدادی اورقانونی کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔