ادارہ تعلیم و آگہی تعلیم کے فروغ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گا، فرحان عامر

پیر 18 مئی 2015 13:12

خانپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) ادارہ تعلیم و آگہی کمیونٹی کو متحرک کر کے تحصیل لیاقت پور میں تعلیم کے فروغ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گا۔ آنے والی نسلوں کو تعلیم یافتہ اورباوقار بنانے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیم و آگہی رحیم یار خان کے ڈسٹرکٹ مینجر فرحان عامر نے رضا کاروں کی 2روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ادارہ تعلیم و آگہی حکومت کی معاونت سے تعلیمی و معاشی لحاظ سے پسماندہ لیاقت پور کو آئندہ 15سال میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ تحصیل بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ مانیٹرنگ آفیسر منزہ ‘ناجیہ ،حمیرا ‘ ملک وقاص ‘ نازیہ رفیق نے ایک سومرد و خواتین کو سکول نہ جانے والے بچوں کے حوالے سے سروے کی تربیت فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :