پاکستان کی پہلی اینیمٹڈ فلم 3 بہادر کا ریڈ کارپٹ، نامور شخصیات کی شرکت

بدھ 20 مئی 2015 15:11

پاکستان کی پہلی اینیمٹڈ فلم 3 بہادر کا ریڈ کارپٹ، نامور شخصیات کی شرکت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء) وادی اینی میشنز اور اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم تین بہادر کے ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بچوں میں اچھائی کی امنگ جگانے،ہمت بڑھانے تین بہادرآرہے ہیں، ماردھاڑ، سنسنی اور ایڈونچر سے بھرپور پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم تین بہادر کا ریڈکارپٹ کراچی کے نیوپلکس سنیما میں سجا۔

(جاری ہے)

تین بہادر کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی ہدایتکار شرمین عبید چنائے بھی اس موقع پر موجود تھیں۔اسٹارز کی آمد کے ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر بھی فلم کے ریڈ کارپٹ پر موجود تھے،بہروز سبزوای، نادیہ حسین اور ہمایوں سعید سمیت انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے اے آر وائی فلمز کی کاوشوں کو سراہا۔ستاروں کے جھرمٹ میں سجے میلے میں چائلڈ اسٹارز کی خوشی بھی دیدنی تھی،تقریب میں فلم کے کرداروں کی موجودگی نے چار چاند لگا دیئے۔

متعلقہ عنوان :