بلدیاتی انتخابات میں ہزاروں پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں،عنایت اﷲ
امن و امان قائم کرنے کیلئے فوج ‘ ایف سی ‘ پولیس و دیگر صوبوں سے پولیس انتخابات کے موقع پر طلب کی گئی ہے بلدیاتی انتخابات میں ایک کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 759 کل رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، 74 لاکھ 38 ہزار مرد اور 55 لاکھ 96 ہزار 930 خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، وزیربلدیات خیبرپختونخوا
جمعرات 21 مئی 2015 21:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سینئر صوبائی وزیر بلدیات ود یہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ہزاروں پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں ‘ امن و امان قائم کرنے کیلئے فوج ‘ ایف سی ‘ پولیس اور دیگر صوبوں سے پولیس انتخابات کے موقع پر طلب کی گئی ہے لیکن فوج نے پولنگ سٹیشن کے اندر ڈیوٹی دینے سے معذرت کی ہے اورکوئیک رسپانس فورس اور صرف سڑکوں پر پولنگ کے روز گشت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این ڈی پی پشاور یونیورسٹی اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے آگاہی سیمینار کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔
عنایت اﷲ خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایک کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 759 کل رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جس میں 74 لاکھ 38 ہزار مرد اور 55 لاکھ 96 ہزار 930 خواتین ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس کے لئے مرد پولنگ سٹیشن 3 ہزار 295 ‘ اور خواتین کیلئے 2963 پولنگ سٹیشن جبکہ میل پولنگ بوتھ 17309 اور خواتین کیلئے 13608ہیں جبکہ اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کی تعداد 11262 ہے اور پولنگ افسران کی تعداد 30808 ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چین کے وژن کو سراہتا ہے، احسن اقبال
-
ڈبل روٹی ،بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جاری مراسلے پر لاہور میں عملدرآمد نہ ہو سکا
-
سرکاری ہسپتالوں میں امراض چشم میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں‘خواجہ سلمان رفیق
-
حملہ کرنے والوں کے چہرے میرے ذہن میں نقش ہیں وہ خواجہ سراءنہیں تھے،رﺅف حسن
-
عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی،پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیاگیا
-
'اگر میں ہوتا تو کرتار پور کو پاکستان سے چھین لیتا'، مودی
-
جارجیا کے 'فارن ایجنٹ' بل سے امریکہ ناراض کیوں ہے؟
-
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر کارروائی کا فیصلہ سی ڈی اے کا اپنا تھا،اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان کے ساتھ جامع اقتصادی پالیسی واصلاحاتی پروگرام پر سٹاف لیول معاہدہ تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف
-
اے این ایف کی کارروائی،کارگو کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری
-
ایران کےاسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ خمینی کا بھارتی کنکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.