پشاور، خیبر پختونخوا ترقیاتی پروگرام2014-15 پرتیزی سے پیش رفت جاری
جمعرات 21 مئی 2015 22:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سالانہ ترقیاتی پروگرام2014-15 پر رواں مالی سال کے نئے مختص شدہ فنڈزسے بہتر طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لئے اس پرباقاعدگی سے پیش رفت جاری ہے۔ اپریل2015کے آخر تک قومی تعمیر کے محکموں نے 56فیصدکی شرح سے 100.05 بلین روپے کے جاری شدہ فنڈزمیں سے56.43 بلین روپے خرچ کئے جو محکموں کی جانب سے اخراجات کے رحجان میں اہم اضافہ ہے جبکہ محکمہ محنت نے اپنے مختص شدہ فنڈزسے مکمل طور پر استفادہ کیا۔
اسی طرح محکمہ ہائے زراعت،اعلیٰ تعلیم اور کھیل و ثقافت نے اپنے مختص شدہ فنڈزمیں سے80فیصد سے بھی زائد کا استفادہ کیا جبکہ توانائی وبرقیات،ماحولیات اورR&Dکے شعبوں پر 70فیصد سے زائد فنڈز خرچ کئے گئے اسکے علاوہ عمارتوں،جنگلات،ابتدائی و ثانوی تعلیم،داخلہ،فلاح و بہبود،شہری ترقی اور پانی کے شعبوں پر 60فیصد سے زائد خرچ کئے گئے۔(جاری ہے)
مزید برآں اوقاف،ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام، خوراک، ہاؤسنگ، اطلاعات، قانون و انصاف،سڑکوں،سماجی بہبود اور ٹرانسپورٹ کے شعبو ں میں بھی پچاس فیصد سے زائد اخراجات کئے گئے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تمام محکموں نے رواں مالی سال کے آخر تک فنڈز سے سو فیصد استفادہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پچھلے جائزہ میں 4.4 بلین روپے سست رفتار پراجیکٹس سے دیگر اہم پراجیکٹس کو منتقل کردئیے گئے ہیں تاکہ فنڈز سے استفادے کی رفتار تیزکی جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.