اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن،پیپلزپارٹی نے حکمت عملی تیار کرلی، ے درخواستیں وصول کی جائیں گی

ہفتہ 23 مئی 2015 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کی حکمت عملی تیار کرلی۔ کل( پیر )کے روز سے امیدواروں کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد پر بھی غور کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیف کوآرڈینیٹر عنصر کیانی نے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی اسلام آباد سٹی کے تمام عہدیدارون کا اجلاس فیصل سخی بٹ کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں تمام عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے سیکٹر میں کام شروع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سیکٹر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 1-2 ایک 2-4 دوسرے حصے میں ہوں گے۔ ہر سیکٹر کے 48 عہدیدار بنائے گئے ہیں جن میں 24 مرد اور 24 خواتین شامل ہیں جن کے نوٹیفکیسن جاری کردیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اگر کسی یونین کونسل میں ضرورت پڑی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف یا دیگر سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔