پسنی ، بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،کیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی ،ٹائر جلاکر روڑ بلاک کردی

اتوار 24 مئی 2015 21:50

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) پسنی میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،کیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی ،ٹائر جلاکر روڑکو بلاک کردیاگیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بعض علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف کے خلاف پسنی کے شہریوں نے احتجاجا مین روڑکو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جبکہ کچھ لوگوں نے شہر کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر ٹائر جلاکر اسے آمدورفت کے کے لیئے مکمل طورپر بند کردیامظاہرین کے مطابق انکے علاقوں میں گزشتہ سات دنوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے لیکن کیسکو اہلکار مختلف بہانہ بناکر بجلی کی سپلائی بحال نہیں کررہے انہوں نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے اپنے بجلی کا بل ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باجود انہیں بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ کیسکو اعلانیہ اور غیراعلانیہ طورپر لوڈشیڈنگ کررہا ہے لیکن پسنی کے عوامی نمائندوں نے اس سلسلے میں مکمل طورپر خاموشی اختیارکرلی ہے اور وہ عوام کے مسائل کرنے سے قاصر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :