فرسٹ کلاس میچ میں ممکنہ بال ٹمپرنگ ،پاکستان ایک بار پھر دنیا میں مرکزنگاہ بن گیا
پیر 25 مئی 2015 12:51
دمبولا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) پاکستان ایک مرتبہ پھر فرسٹ کلاس میچ میں ممکنہ بال ٹمپرنگ کے باعث مرکزنگاہ بن گیا، پاکستان اے اور سری لنکا اے کے مابین آخری غیر سرکاری ٹیسٹ کے دوران فیلڈ امپائرز نے گیند کی ساخت خراب پائے جانے پر کھیل کو چند منٹ کیلئے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق دمبولا میں سری لنکا اے کے خلاف تیسرے چار روزہ کرکٹ میچ میں آخری دن فیلڈ امپائردیپال گنا وردنے اور پراگیت رمبوک ویلا کو اس وقت کھیل چھ منٹ کیلئے معطل کرنا پڑا جب پاکستان اے کے فاسٹ بالر میر حمزہ دن کے پانچویں اوور کا آغا ز کرنے والے تھے ۔
دونوں امپائرز نے کھیل میں مداخلت کر کے گیند کا جائزہ لیا تو وہ انتہائی خراب حالت میں تھی جس سے بال ٹمپرنگ کے خدشات ابھرے ۔ ذرائع کے مطابق ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستانی بالرز کی جانب سے گیند کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے تاہم اس معاملے میں حتمی شواہد موجود نہیں تھے جس کے باعث کسی پر کوئی الزامات عائد نہیں کئے گئے ۔(جاری ہے)
ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی رہی کہ میچ کے دوران کیمرہ ریکارڈنگ موجود نہیں تھی جس سے کھیل کا دوبارہ جائزہ لیا جا سکتا لہٰذا پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف بال ٹمپرنگ پر شکوک وشبہات بے بنیاد ثابت ہوئے ۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پاکستان کو گیند کی ساخت تبدیل کرنے پر شک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ماضی میں بھی مختلف قومی بالرز کو بال ٹمپرنگ کے الزامات کاسامنا کرنا پڑا جس میں شعیب اختر،شاہد آفریدی، وسیم اکرم ،وقار یونس ، عمران خان اور دیگر قابل ذکر ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.