جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا اظہار تعزیت

پیر 25 مئی 2015 21:03

کراچی ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے جامعہ کراچی کے ریذیڈنٹ آڈیٹر مرزا اطہر جاوید کے بڑے بھائی مظہر جاوید بیگ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء جامعہ کراچی کے موجودہ ناظم مالیات طارق کلیم، سابق ناظم مالیات قاضی ظفر عباس، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ریحان صدیقی اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد فرحان خان نے بھی دلی تعزت کیا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ شعبہ آڈٹ میں ایک تعزیتی اجلاس آڈیٹر جاوید حمید قاضی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مرحوم مظہر جاوید بیگ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :