جنوبی امریکہ میں طوفان اور سیلاب نے تبائی مچادی ، 19 افراد ہلاک،درجنوں لاپتہ، سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے

منگل 26 مئی 2015 16:08

میکسیکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) امریکہ کے جنوب مغربی علاقوں اور شمالی میکسیکو میں خراب موسم اور طوفان کی وجہ سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔عالمی میڈیاکے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کی موت میکسیکو کی سرحدی علاقے والے شہر اکیونا میں ہوئی ہے۔ میکسیکو کے شہر سیوڈیڈ اکیونا میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کواہولیا ریاست میں ٹیکسس کی سرحد کے پاس والے شہر میں سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔

کواہولیا کے گورنر روبن موریرا نے ایک معائنے کے دوران بتایا کہ 10 بالغ تین بچے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک چھوٹا بچہ لاپتہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ تقریبا ڈیڑھ سو افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دو افراد کی ہلاکت اوکلاہوما میں جبکہ تین ٹیکسس کے سین مارکو میں ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اموات سمندری طوفان اور بارش کے سبب ہوئی ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں 10 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس علاقے میں مزید بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔طوفان اور خراب موسم کی زد میں آ کر ٹیکسس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ مزید 12 افراد لاپتہ ہیں۔مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق یہ افراد بلینکو دریا کے کنارے ہولی ڈے ہوم کے سیلاب میں بہہ جانے کے سبب لاپتہ ہیں ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

جوناتھن میک کومب ومبرلی میں اپنی اہلیہ اور بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ جوناتھن کو شدید زخموں کے ساتھ بچایا گیا ہے لیکن باقی افراد کا پتہ نہیں ہے۔‘مختلف شہروں میں انتباہ جاری کیا گیا ہیاتوار کو دریا کے بندھ ٹوٹنے سے علاقے میں سینکڑوں گھر بہہ گئے ہیں۔میکسیکو سے موصول ہونے والی تصاویر میں تباہی کے مناظر نظر آتے ہیں اور کاروں اور عمارتوں کو ہونے والے نقصانات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔کولوریڈو سے ارکنساس، لوئزیانا، میسوری اور کینسس میں وارننگ اور انتباہ جاری کیے جا رہے ہیں۔شہر کی مواصلات کی ڈئریکٹر کرسٹی واٹ نے کہاہے کہ لوگ کاروں اور اپنے گھروں کی چھتوں پر امداد کے منتظر ہیں اور جو لوگ گھر میں ہیں وہ اونچے مقامات تک جانے کی کوشش میں ہیں۔‘انھوں نے بتایا کہ سینکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے جبکہ پانچ پولیس کار سیلاب میں بہہ گئی ہے۔وسیع پیمانے پر امدادی کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :