حکومت نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کینسر کے علاج کیلئے جدید مشینیں نصب کر دی ہیں‘ 2745ملین روپے کی لاگت سے جدید انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسزقائم کیا جائے گا
صوبائی وزیر قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن کی ڈاکٹر ز کے وفد سے گفتگو
منگل 26 مئی 2015 22:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) وزیرقانون، ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں پیچیدہ امراض کی تشخیص جدید آلات فراہم کئے جا رہے ہیں اور میمو گرافی مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں، دنیا میں سالانہ ایک کروڑ27 لاکھ سے زائد افراد کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں سے ہر سال 81 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں،طبی ماہرین کے مطابق صرف پاکستانی خواتین میں سالانہ 90 ہزار سے زیادہ کینسر کے کیس رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ حکومت نے جناح ہسپتال ،الائیڈ ہسپتال ودیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں کینسر کے علاج کے لئے جدید مشینیں نصب کر دی ہیں ۔
ڈاکٹرزسے تھائیرائیڈ کے عالمی دن کے حوالے سے ملاقات کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہحکومت مہلک اور خطرناک بیماریوں کے علاج معالجہ کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ طبی ادارے قائم کررہی ہے اور 2745ملین روپے کی لاگت سے جدید انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسزقائم کیا جائے گاتاکہ لوگوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولتیں سستی اورمستحق مریضوں کو بلامعاوضہ دستیاب ہوں- ایمرجنسی وارڈ آپریشنل کرنے کے لئے 650ملین روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے -انہوں نے کہا کہ کڈنی ولیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کے لئے 50 ایکڑ اراضی مختص کر دی گئی ہے جس کے لئے مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جائیں گے- مجتبیٰ شجاع الرحمننے ڈاکٹرز سے کہاکہ وہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں احتیاطی تدابیر بارے شعور اجاگر کریں اور اس کے لیے موثر مہم شروع کی جائے کیونکہ کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا علاج انتہائی مہنگا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.