پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے التواء کی درخواست

بدھ 27 مئی 2015 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے التواء کی درخواست دے دی، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو تحریک انصاف نے پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن میں التواء کی درخواست دے دی۔ تحریک انصاف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایڈووکیٹ انور منصور رواں ہفتے الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو سکتے، کیس کی سماعت کیلئے اگلی تاریخ دیں، جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی