`لاہور ہائی کورٹ ، نواز شریف کے بطوروزیراعلی پنجاب پلاٹس تقسیم کیس کی سماعت
الاٹمنٹ کے وقت پلاٹوں کی قیمت بارے تفصیلی رپورٹ طلب `
جمعرات 28 مئی 2015 21:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے میاں نواز شریف کی بطور وزیراعلی پنجاب صوابدیدی اختیارات کے ذریعے پلاٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الاٹمنٹ کے وقت پلاٹوں کی قیمت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار اظہر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ انیس سو اٹھاسی میں اسے میاں نواز شریف نے پلاٹ الاٹ کیا مگر ایل ڈی اے نے آج تک قبضہ نہیں دیا جو غیر قانونی ہے کیونکہ وہ پلاٹ کی قیمت ادا کر چکے ہیں لہذا ایل ڈی اے کو پلاٹ کا قبضہ دینے کا حکم دیا جائے۔
الاٹمنٹ کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل نوشاب اے خان نے موقف اختیار کیا کہ میاں نواز شریف نے انیس سو اٹھاسی میں من پسند افراد میں پلاٹ تقسیم کیے جس میں قوانین کو نظر انداز کیا گیا لہذا عدالت تقسیم کیے گئے تمام پلاٹوں کی اصل قیمت وصول کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ایل ڈی اے انیس سو اٹھاسی میں پلاٹوں کی قیمت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی عدالت نے قرار دیا کہ بتایا جائے میاں نواز شریف نے کس پالیسی کے تحت پلاٹ تقسیم کیے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.