بھارت: گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1700سے تجاوز کرگئی

جمعہ 29 مئی 2015 12:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) بھارت میں گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1700سے تجاوز کر گئی ہے۔ شدید گرمی سے چڑیا گھر کے جانور بھی پریشان ہیں۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شدید گرمی کے باعث اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آندھرا پردیش میں درجہ حرارت 47ڈگری تک جاپہنچا ہے اور ریاست کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد 1334ہو گئی ہے، جبکہ تلنگانہ میں پارہ 48ڈگری تک پہنچ گیا ہے، جہاں گزشتہ 2ہفتوں کے دوران گرمی سے 340افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اڑیسہ میں43، مغربی بنگال میں 13اور مہاراشٹرا میں شدید گرمی سے 2افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ شدید گرمی سے نہ صرف انسان بلکہ جانور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، چڑیا گھر انتظامیہ گرمی کے ستائے جانوروں کو آرام پہنچانے کے لیے مختلف طریقے اختیار کر رہی ہے، ٹائیگر اور ہاتھی ٹھنڈے پانی میں نہا کر خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ 5روز تک جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :