قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر شدید تشویش کااظہار ، حکومت سے معاملہ اقوام متحدہ میں ا ٹھانے کا مطالبہ
ا س قسم کی دھمکی آمیز بات بھارت کے پڑوسی ممالک اور خطے سمیت پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں،عالمی برادری کو جانناچاہیے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کررہی ہے ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں ارکان کاموقف
جمعہ 29 مئی 2015 19:07
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے دہشتگردی کی حمایت کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائے ، اس قسم کی دھمکی آمیز بات بھارت کے پڑوسی ممالک اور خطے سمیت پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں ۔
جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں شیخ روحیل اصغر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے دینے کے حوالے سے بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، کمیٹی نے کہا کہ بھارت وزیر دفاع کا متنازعہ بیان بھارت کے پڑوسی ممالک کے لئے خطرہ ہے اور یہ نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترک میڈیا کے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اہم انکشافات
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
جرمن مصنفہ جینی ایرپن بیک کی کتاب کیروس کے لیے عالمی بکر پرائز
-
امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر پابندیاں عائد کر دیں
-
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
ہتک عزت کالے قانون کیخلاف قومی اورپنجاب اسمبلی میں مزاحمت کرینگے،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ ، جنوبی سوڈان امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.