امریکی یونیورسٹی کا 25 سالہ گریجویٹ دمام مسجد پر خودکش حملہ کرنے والے بمبار کے آگے چٹان بن گیا،جان کی قربانی دے کر بڑے نقصان سے بچا لیا
جمعہ 29 مئی 2015 21:26
ریاض/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) سعودی عر ب کے شہر دمام میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کے باہر خودکش دھماکہ کرنے والے بمبار کو امریکی یونیورسٹی کے 25 سالہ گریجویٹ نے روک کر بڑی تباہی اور جانی نقصان سے بچا لیا۔
(جاری ہے)
امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے باہر ہونے والے خودکش حملے کے بعد ایک عینی شاہد محمد ادریس نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ایک نوجوان نے اسکا پیچھا کیا جو مسجد کے داخلی راستے پر واقع چیک پوائنٹ پر موجود تھا ۔
خودکش حملہ آور مسجد کے جنوبی راستے سے خواتین والے سیکشن میں داخل ہونا چاہتا تھا۔نوجوان کی شناخت عبدالجلیل ابراش کے نام سے ہوئی ہے جو امریکی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہے ۔واضح رہے کہ دمام خودکش دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں ا ور دہشتگرد تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.