وزیراعلیٰ نے سندھ ہائیکورٹ کے توہین عدالت کیس میں احکامات پر عملدرآمد کرکے 2ایس پیز کو فوری معطل کردیا
واقعہ 23 مئی کی تحقیقات کیلئے دو سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی قائم ، 10 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
جمعہ 29 مئی 2015 22:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 23مئی کے واقعے پر سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے توہین عدالت کیس کے سلسلے میں احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 2ایس پیز کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے اور دو سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کر کے 23مئی کے واقعے کی تحقیقات کر کے اور دس دن کے اند ر رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
وہ جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں 23مئی کے واقعے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس کی روشنی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن ، سیکریٹری قانون میر محمد شیخ اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے 23مئی کو پولیس ایکشن کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے 21گریڈ کے سینئر افسران محمد سبحان میمن ( چیئرمین چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم) اور ممتاز علی شاہ سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ دس روز کے اندر معاملے کی تحقیقات کر کے وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کریگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.