چیرمین نادرا حکومتی دباؤ کی وجہ سے ملک سے باہر چلے گئے ، عمران خان
فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 19:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے 122 میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے کہا کہ نادرا کے چیئرمین ملک سے باہر چلے گئے ان پر حکومتی دباؤ ہے اس لئے الیکشن کمیشن این اے 122 کے معاملے کا فیصلہ آر یا پار کرے۔ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں افتخار کے خلاف درج ایف آئی آر نہ ہمارے حکم پر کاٹی گئی اور نہ ہمارے کہنے پر ختم کی جائے گی،خیبرپختونخوا پولیس ملک میں مثالی پولیس بن رہی ہے جو قانون کے مطابق کام کرتی ہے اور اس حوالے سے آئی جی ناصر درانی سے پوچھ لیں کہ وہ خود کہتے ہیں کہ ہم پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں اور میاں افتخار کے معاملے کی تحقیقات کے بعد جو فیصلہ ہوگا وہ قبول ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کوکہا ہے بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی کی تحقیقات کرائیں، چیف الیکشن کمشنراگراتنا بڑا الیکشن نہیں کراسکتے توڈویژن کی سطح پرانتخابات کراتے تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ تحریک انصاف بد انتظامی کی ذمہ دار ہے اور اگر انتخابات کے دوران کسی کو بد انتظامی ملی ہے تو وہ الیکشن ٹریبونل میں جاسکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.