Live Updates

عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں 25فیصد دیگر سیاسی جماعتوں نے 75فیصد ووٹ لیے، عوام نے تحریک انصاف پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا،پی ٹی آئی کے صوبائی وزراء بلدیاتی انتخابات کے دن بیلٹ باکس ہتھیانے کے چکر میں قتل و غارت گری میں مصروف تھے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اتوار 31 مئی 2015 21:00

عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں 25فیصد دیگر سیاسی جماعتوں نے 75فیصد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں 25فیصد، دیگر سیاسی جماعتوں نے 75فیصد ووٹ حاصل کئے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، تحریک انصاف کے صوبائی وزراء بلدیاتی انتخابات کے دن بیلٹ باکس ہتھیانے کے چکر میں قتل و غارت گری میں مصروف تھے۔

وہ اتوار کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دھرنے کی سیاست کو فروغ دیا، اگر عمران خان عوام کی سیاست کرتے تو عوام کی طرف سے بھی مثبت جواب ملتا، دھرنے اور یلغار کی عملی سیاست کا عملی مظاہرہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں ہوا۔ عمران خان نے اپنے کارکنوں کی طاقت کے زور پر اقتدار چھیننے کی تربیت کی،تحریک انصاف کے صوبائی وزراء بلدیاتی انتخابات کے دن بیلٹ باکس ہتھیانے کے چکر میں قتل و غارت گری میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں 25فیصد جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں نے 75فیصد ووٹ حاصل کئے، ظاہر ہو گیا کہ عوام نے تحریک انصاف پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات