جامعہ کراچی،ایل ایل بی سال اول،دوئم اور سال آخر کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

جمعرات 4 جون 2015 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایل ایل بی سال اول،دوئم اور سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے امتحانی فارم 18 جون 2015 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے امتحانی فارم 7500=/ روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور آخر کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :