حضرت پیر سید میراں علی اصغر بادشاہ المعروف پیر جنڈ کے 2روزہ عرس مبارک کی تقریبات کل شروع ہونگی

منگل 9 جون 2015 16:55

جہلم ۔ 09 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) حضرت پیر سید میراں علی اصغر بادشاہ المعروف پیر جنڈ کے 2روزہ عرس مبارک کی تقریبات آج بدھ کی سہ پہرسرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں مہے میں شروع ہونگی جبکہ کل جمعرات کے روز مختلف پروگرام منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

سجادہ نشین دربار عالیہ ھذا پیر سید محمد شاہ کے مطابق آج بدھ کی سہ پہر مزار کو غسل دیا جائے گا ،چادر پوشی ہو گی اور قرآن خوانی کی جائے گی جبکہ شب کے وقت محفل سماع منعقد ہو گی ۔کل جمعرات کے روز مزار پر ڈالیوں کے جلوس آئیں گے ،لنگر تقسیم کیا جائے گا اور خصوصی دعا ہو گی۔