کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرے۔۔۔ آرمی چیف کا اعلان
سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جون 2015 17:36
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کا کانفرنس ہوئی جس میں آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملک میں جاری ٹارگٹڈ آپریشنز اور ضرب عضب میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فوج کے پیشہ ورانہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا.
(جاری ہے)
بھارت کے جارحانہ بیانات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کے خلاف بھارت کے جارحانہ بیانات انتہائی افسوسنا ک ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلے عام خلاف ورزی کی ہے، پاک فوج پاکستان کے کونے کونے کی حفاطت کرے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی. آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو محفوظ بنانا ہمارا بنیادی مقصد ہے اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے گھیرے میں آئے ہوئے دہشت گردوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم کا بھی منہ توڑ جواب دیں گے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.