عقل کے اندھے حکمران ملک کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں،پنجاب میں آئین وقانو ن نہیں‘ جنگل کا قانون چل رہا ہے ‘نابینا افراد کے ساتھ حکومتی رویہ آمر یت سے بھی بدتر ہے جس کیخلاف پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کیا جا ئیگا
ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کا اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 10 جون 2015 18:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ عقل کے اندھے حکمران ملک کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں ‘پنجاب میں آئین وقانو ن نہیں بلکہ جنگل کا قانون چل رہا ہے ‘نابینا افراد کے ساتھ حکومتی رویہ آمر یت سے بھی بدتر ہے جس کیخلاف پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کیا جا ئیگا ۔
وہ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب محمد سبطین خان نے کہا کہ (ن) لیگ اصل میں ناکام لیگ ہے جسکا کام عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ اپنی سیاسی مشہوری ہے مگر قوم کے سامنے حکمرانوں کے اصل چہر ے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورننس کے بات کر نیوالے عقل کے اندھے حکمرانوں کو مال روڈ پر اپنے مطالبات کے حق کیلئے احتجاج کر نیوالے نابینا افراد کیوں نظر نہیں آتے ؟۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ کی حکو مت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور انکو کسی صورت مزید ا۱قتدار میں نہیں رہنا چاہیے کیونکہ یہ جتنی دیر اقتدار میں رہیں گے قوم پرمہنگائی ‘بے روز گاری اور لوڈشیڈ نگ سے عذاب آتا رہیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.