لاہورہائیکورٹ نے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کرنے اور ان کیخلاف کاروائی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا
بدھ 10 جون 2015 18:08
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کرنے اور ان کے خلاف کاروائی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین پیزادہ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب پولیس مجرموں کی سرپرستی کرتی ہے اور کئی پولیس افسر اور اہلکاربراہ راست مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں جسکی وجہ سے صوبے میں امن و امان تباہ ہو چکا ہے اور کسی کی جان مال،عزت محفوظ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسر اور اہلکار رشوت کے ذریعے اپنے عہدوں پر براجمان ہیں اور ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جو کہ پولیس آرڈر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مجرماہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے اور انکے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ جس پر عدالت نے حکومت پنجاب سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.