دفتر خارجہ نے پاکستانی سفارتکار کو بھارت سے بے دخل کرنے سے متعلق بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دیدیا، پاکستانی وزارت خارجہ کے اہلکار کو بھارت سے نکالنے کی بھارتی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،سفارتی افسر کو بھارتی ویزے کے اجراء میں طویل تاخیر پر کسی دوسرے ملک میں تعینات کردیا گیا ،پاکستان سالمیت کے دفاع اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،دفترخارجہ کابیان
بدھ 10 جون 2015 23:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون۔2015ء) دفتر خارجہ نے پاکستانی سفارتکار محمد ادریس کو بھارت سے بے دخل کرنے سے متعلق بھارتی دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے اہلکار کو بھارت سے نکالنے کی بھارتی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،سفارتی افسر کو بھارتی ویزے کے اجراء میں طویل تاخیر پر کسی دوسرے ملک میں تعینات کردیا گیا ،پاکستان سالمیت کے دفاع اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
بدھ کو دفترخارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے اہلکار کو بھارت سے نکالنے کی بھارتی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ادریس دفتر خارجہ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔(جاری ہے)
دفتر خارجہ کے افسر محمد ادریس کو کچھ ماہ قبل بھارت تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ادریس کو بھارتی ویزے کے اجراء میں طویل تاخیر پر کسی دوسرے ملک میں تعینات کردیا گیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سالمیت کے دفاع اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اس سے قبل بھارت نے پاکستانی سفارتکار محمد ادریس پر جھوٹے الزامات لگا کرملک بدر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔بھارتی حکام کا الزام ہے کہ پاکستانی سفارتکار محمد ادریس کا دہشتگردوں سے تعلق ہے انکا ویزہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.