اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجر ہوگا، نیا پاکستان بنانے والے خیبر پختونخوا نہیں بدل سکے، دیامر بھاشا، داسو، نیلم جہلم، تربیلا فیز فور اور گدو پاور پراجیکٹ، پن بجلی کے منصوبوں کے لئے رقوم مختص کرنے سے ملک کی معیشت کو استحکام ملے گا عمر ایوب خان
جمعرات 11 جون 2015 13:18
اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجر ہوگا، نیا پاکستان بنانے والے خیبر پختونخوا نہیں بدل سکے، دھرنے کے دوران پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر اس طرح حملہ کیا گیا جس طرح سومنات کے مندر پر حملہ ہو، مشکلات کے باوجود حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے، بجلی بحران کے خاتمے کے لئے 10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے 2017ء میں مکمل ہوں گے۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی اور بے ضابطگیاں ہوئیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کا ادارہ ہے، بجٹ کا عمل اور کسی جماعت کی مقبولیت کے پیمانے کا اندازہ اس وقت لگایا جا سکتا ہے جب کوئی جماعت الیکشن میں کامیابی حاصل کرتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 40 کھرب سے زائد حجم اور 1500 ارب کے ترقیاتی پروگرام کا حامل بجٹ تاریخی نوعیت کا ہے۔ توانائی کے بحران نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے، 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کے منصوبوں کے لئے رقم مختص کی گئی ہے۔ 2017ء میں یہ سسٹم میں شامل ہوگی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے دیامر بھاشا، داسو، نیلم جہلم، تربیلا فیز فور اور گدو پاور پراجیکٹ، پن بجلی کے منصوبوں کے لئے رقوم مختص کرنے کو سراہا اور کہا کہ پن بجلی کے ان منصوبوں سے ملک کی معیشت کو استحکام ملے گا۔
انہوں نے کاشتکاروں کے لئے 650 ارب روپے کے قرضوں کی حد مقرر کرنے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے وزارت خزانہ کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر اس طرح حملہ کیا گیا جیسے سومنات کے مندر پر حملہ ہو جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری نے لا محالہ متاثر ہونا تھا۔ پاکستان کو بدلنے والے کے پی کے کو نہیں بدل سکے، ہر شعبہ میں کے پی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں خونی الیکشن کرائے جس میں 28 افراد شہید ہوئے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان آگے جائے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ بجٹ سازی کے عمل کو بہتر بنایا جائے۔ پانی کے ذخائر کی تعمیر کے لئے صوبوں اور مرکز کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ کالا باغ ڈیم متنازعہ مسئلہ ہے، اے پی سی طلب کر کے اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.