نریندر مودی بھارت کے گوربا چوف ثابت ہونگے ‘ خدیجہ فاروقی
جمعرات 11 جون 2015 14:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارت کے گوربا چوف ثابت ہونگے ۔ نریندر مودی نے اقتدار سنبھالتے ہی مقبوضہ کشمیر اور نئی دہلی میں شکست کا سامنا کیا اب وہ اپنی قوم کو بیوقوف بنانے کیلئے پاکستان کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں ،بھارت امریکہ کی کٹھ پتلی بننے اور اقتصادی کاریڈور کے خلاف سازشیں کرنے کی بجائے خطے میں انتہا پسندی اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں شعبہ خواتین کے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر درجنوں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں نریندر مودی آگ سے نہ کھیلے،پاکستان ایٹمی ملک ہے اگر اس نے جارحیت کی کوشش کی تو بھارت کے ہر شہر سے دھواں اٹھے گا ۔(جاری ہے)
خدیجہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی ہرزہ سرائی کے جواب میں پاک فوج کے سربراہ کا بیان قومی امنگوں کی ترجمانی ہے بھارتی دھمکیوں کا نتیجہ پاکستان کے اتحاد کی صورت میں نکلے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا،سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں نریندر مودی کو انتہا پسندانہ عزائم کو فروغ دینے سے روکے ورنہ اس کے نتیجہ میں بھارت کے عوام ،بھارت کے تاجر اور بھارت کی ترقی رکے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.