فوج میں بھرتی سے فرار ہونیوالے 20 ہزار یہودی سالانہ جیلوں میں جانے لگے، رپورٹ
جمعرات 11 جون 2015 14:12
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) اسرائیلی میڈیا نے فوج سے فرار کے بڑھتے رحجان کے چشم کشا انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چند برسوں کے دوران ہر سال کم از کم 20 ہزار افراد کو فوج میں بھرتی ہونے سے انکاری اور فرار کے الزام میں جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فوج سے فرار اور بھرتی ہونے سے انکار کرنیوالوں کی بڑی تعداد جیلوں میں بند ہے، ایک اندازے کے مطابق ہر سال بیس ہزار افراد کو انکار اور فرار ہونے پر جیلوں میں ڈالا جاتا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 71 فیصد فوجیوں کا ٹرائل فوج سے فرار یا غائب ہونے کے الزام کے تحت کیا جاتا ہے جبکہ 21 فی صد کیخلاف قانونی کارروائی فوج کے ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی پرکی جاتی ہے، بقیہ یہودی فوجیوں پر پرتشدد راستے اختیار کرنے، زہرکھلانے، اسلحہ کی چوری یا حساس معلومات افشاء کرنے جیسے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
عموما جیلوں میں بھیجے گئے فوجیوں کو تین ماہ تک قید رکھا جاتا ہے۔
رپورٹ میں مبصرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو نوجوانوں کو اپنی صفوں میں بھرتی کرنے کا عمل بہت مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔فوج میں بھرتی ہونے والے ایک نوجوان کی تربیت پر جو اخراجات اٹھتے ہیں وہ غیرمعمولی ہوتے ہیں۔ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ فوج میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت نہیں جتنا کہ فوج کے ادارے پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.