کراچی تک موٹر وے ہمارے موجودہ دور میں ہی مکمل ہوگی، اگر ہماری حکومتوں کا تسلسل رہتا تو موٹر وے کا منصوبہ کراچی تک مکمل ہو چکا ہوتا، گوادر کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون درکار ہے، گوادر کو خصوصی درجہ دیا جائے، یہاں خلیجی ممالک کی طرح ڈیوٹی فری پورٹ بنے، نیا قانون بنے، نیا انتظامی یونٹ بنے، اقتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ کے لئے 30 ارب روپے مختص کئے ہیں، تھر میں وہاں سے کوئلہ نکال کر 650 میگاواٹ کے دو منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا، ہمیں ایک دوسرے کے ادوار میں شروع کئے گئے اچھے منصوبوں کو سراہنا چاہئے
وزیراعظم محمد نواز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
جمعرات 11 جون 2015 14:57
اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی تک موٹر وے ہمارے موجودہ دور میں ہی مکمل ہوگی، اگر ہماری حکومتوں کا تسلسل رہتا تو موٹر وے کا منصوبہ کراچی تک مکمل ہو چکا ہوتا، گوادر کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون درکار ہے، گوادر کو خصوصی درجہ دیا جائے، یہاں خلیجی ممالک کی طرح ڈیوٹی فری پورٹ بنے، نیا قانون بنے، نیا انتظامی یونٹ بنے، اقتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ کے لئے 30 ارب روپے مختص کئے ہیں، تھر میں وہاں سے کوئلہ نکال کر 650 میگاواٹ کے دو منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا، ہمیں ایک دوسرے کے ادوار میں شروع کئے گئے اچھے منصوبوں کو سراہنا چاہئے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن نواب علی وسان کی بجٹ تقریر پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ نواب علی وسان کی تقریر سن رہے تھے، ان کا احترام کرتے ہیں، غور سے سننے کے بعد خورشید شاہ سے درخواست کی کہ وہ سندھ اور کے پی کے میں موٹر وے کی تعمیر کے حوالے سے خود آگاہ کریں تاہم قائد حزب اختلاف شاید ہچکچا رہے تھے اس لئے میں خود انہیں آگاہ کر رہا ہوں کہ موٹر ویز پنجاب میں ہی نہیں بلکہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی بن رہی ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ بلوچستان میں بھی بن رہی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گوادر سے کراچی تک کوسٹل ہائی وے ہمارے دور حکومت میں بنی اور گوادر پر کام بھی ہم نے شروع کیا۔ ہم اسے دنیا کا بہترین جدید شہر اور بندرگاہ بنانا چاہتے ہیں، تمام جماعتوں سے گذارش ہے کہ وہ مل بیٹھیں تاکہ گوادر کو خصوصی درجہ دیا جائے۔
یہاں خلیجی ممالک کی طرح ڈیوٹی فری پورٹ بنے، نیا قانون بنے، نیا انتظامی یونٹ بنے اور گوادر سنگاپور اور ہانگ کانگ سمیت دنیا کے جدید شہروں کی طرز پر جدید شہر بنے، یہ ہمارا خواب ہے اور ہمارا ارادہ ہے کہ گوادر پاکستان اور اس خطے کے لئے ایک تحفہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ تاجکستان کے موقع پر تاجکستان کی طرف سے یہ بڑی خواہش سامنے آئی کہ ہمارا آپس میں زمینی رابطہ ہو، وزیراعظم نے کہا کہ چائنہ پاک اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ خنجراب سے مانسہرہ، ایبٹ آباد اور حویلیاں سے اسلام آباد سیکشن پر کام جاری ہے۔ عطاء آباد جھیل پر چند کلو میٹر کا 26 سے 27 ارب روپے کا ٹنل منصوبہ گزشتہ دور حکومت میں شروع کیا گیا جس کو ہم سراہتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ادوار میں شروع کئے گئے اچھے منصوبوں کی تعریف کرنی چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملتان ایئر پورٹ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے شروع کیا اور یہ اچھا منصوبہ تھا اس لئے اس کے افتتاح کے لئے جب مجھے بلایا گیا تو میں نے یوسف رضا گیلانی کو بھی مدعو کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حیدر آباد ۔ کراچی موٹر وے منصوبہ شروع ہو چکا ہے، لاہور سے ملتان موٹر وے پر کام جاری ہے جبکہ ملتان سے سکھر موٹر وے اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بنائی جائے گی جبکہ حیدر آباد ۔ سکھر کا رہ جانے والا حصہ بھی اس کے ساتھ ساتھ مکمل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ قومی ذمہ داری سمجھ کر کام کر رہے ہیں اس لئے یہ منصوبے اپنے موجودہ دور میں مکمل کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 18، 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی بات کی گئی تاہم میرے علم میں نہیں کہ کسی علاقے میں اتنی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہوگی ہاں البتہ جن علاقوں میں لوگ بل نہیں دیتے وہاں پر ضرور اتنی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بڑی تیزی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، تھرکول مائن کو ترقی دی جا رہی ہے، یہاں سے نکلنے والے کوئلہ سے 660 میگاواٹ کے دو الگ الگ منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں اس پر پاکستان کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پورٹ قاسم اور حب میں 1320 میگاواٹ کے دو منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ اگلے تین سالوں میں بجلی کی پیداوار اس سطح پر لے آئیں گے کہ لوڈ شیڈنگ کا سرے سے خاتمہ ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.