افغانستان ، غیر ملکی افواج کے فضائی حملے اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 عرب جنگجوؤں سمیت76 طالبان ہلاک، 17زخمی ہوگئے ،طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے
جمعرات 11 جون 2015 16:11
کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) افغانستان میں غیر ملکی افواج کے فضائی حملے اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 30 عرب سمیت76 طالبان جنگجو ہلاک اور 17زخمی ہوگئے ،طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے ۔جمعرات کو افغان میڈیا کے مطابق صوبہ پکتیکا میں غیر ملکی افواج کے فضائی حملوں میں 30 عرب جنگجو ہلاک ہوگئے ۔صوبائی حکام کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ضلع خوشامد میں غیر ملکی افواج کے فضائی حملے میں بارودی سرنگیں بنانے کے ماہر 30عرب جنگجو مارے گئے ۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ ضلع یوسف خیل میں ایک اور غیر ملکی افواج کے فضائی حملے میں 2 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے دو بڑے حملوں کوناکام بنادیا اس دوران 13 طالبان جنگجو مارے گئے ۔(جاری ہے)
صوبائی پولیس ہیڈکوارٹر کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال کاکہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے ضلع حیسارک میں متعدد چیک پوسٹوں پر حملے کیے ہیں۔
سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 13 حملہ آور ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔ترجمان نے مزید بتایاکہ کاروائی کے دوران چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔عسکریت پسندوں نے مشرقی صوبہ کنٹر کے ضلع سرکانو میں بھی سیکورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کیے ہیں۔صوبائی پولیس چیف عبدالحبیب سیدخیل نے بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔کاروائی میں ایک جنگجو ہلاک ہوگیا جبکہ تین کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب افغان نیشنل آرمی کے آپریشن میں 33 طالبان جنگجو ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ 8 افغان فوجی بھی مارے گئے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.