سلمان خان، شاہ رخ اور عامر کی خاطر ٹوئٹر چھوڑنے کو تیار
جمعرات 11 جون 2015 16:28
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بالی ووڈ کے خانز کے بیچ دوستی کا رشتہ حال ہی میں قائم ہوا ہے۔ اس رشتے کو بچانے اور مضبوط بنانے کیلئے تینوں ہی خانز کی جانب سے بھرپور کوششیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ جیسا کہ گزشتہ دنوں سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا پہلا ٹیزر شاہ رخ اور عامر خان نے ٹوئٹر کے ذریعے ریلیز کیا تھا۔
(جاری ہے)
اپنی فلم کی پروموشن کا بدلہ سلمان خان نے یوں چکایا ہے کہ ٹوئٹر پر متحرک ٹرولرز کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اور شاہ رخ، عامر کا مذاق اڑانا نہ چھوڑا تو وہ ٹوئٹر چھوڑ دیں گے۔
گزشتہ روز سلمان خان ٹوئٹر پر کافی متحرک رہے اور انہوں نے اپنے فالورز سے کہا کہ وہ پہلے بھی ٹوئٹر پر نہیں تھے، ایکٹو ہونے کے بعد بھی کم ہی ٹوئٹ کرتے ہیں اور اگر اب بھی چھوڑ دیں گے تو کون سی بڑی بات ہوگی۔ اس لئے مداح انہیں مجبور مت کریں کہ وہ ایسا کریں۔ انہوں نے کہ شاہ رخ اور عامر کو بھی یہ سب کچھ بالکل پسند نہیں ہے۔ جو ہم تینوں کو ناپسند کرتا ہے، وہ ہمیں ان فالو کردے تاکہ خوش رہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.