جڑواں شہروں میں پیٹرول عدم دستیاب ،عوام کو مشکلات کا سامنا
شدید گرمی میں شہری پٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور قلت پمپوں کو مطلوبہ مقدار میں پیٹرول نہ ملنے سے ہوئی ،بحران کے خاتمے میں دو سے تین دن لگیں گے، ذرائع
جمعہ 12 جون 2015 20:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جڑواں شہروں میں پیٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا اور شدید گرمی میں شہری لمبی لمبی قطاروں میں پیٹرول ڈلوانے کے لئے پٹرول پمپس پر گھنٹوں کھڑے ہو کر انتظار کرنے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کی کمی رہی۔ عوام کو مطلوبہ مقدار میں پیٹرول نہ مل سکا۔
بعض پیٹرول پمپ سٹاک ختم ہونے کی وجہ سے بند رہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قلت پمپوں کو مطلوبہ مقدار میں پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی جس کی وجہ سے پیٹرول بحران شروع ہوا اور اس کے خاتمے میں دو سے تین دن لگیں گے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کے بحران میں شدت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ عوام پیٹرول بحران کا سن کر ضرورت نہ ہوتے ہوئے بھی اپنی گاڑیوں کی ٹینکیاں فل کروانے کے لئے پیٹرول پمپوں کا رخ کرتے ہیں جس سے بحران میں مزید شدت آ جاتی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.