بصارت سے محروم افراد سمیت سپیشل افراد کی سماجی بحالی پر پوری توجہ دی جائے گی‘ آصف سعید منہیس
حکومت پنجاب سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے نئے مالی سال میں ساڑھے3 ارب روپے فراہم کرے گی 250سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں 29ہزار خصوصی طلبا کو مفت یونیفارم‘ کھانا‘ کتابیں‘ امدادی آلات دیئے جاتے ہیں
ہفتہ 13 جون 2015 18:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے نئے مالی سال میں ساڑھے تین ارب روپے فراہم کرے گی، بصارت سے محروم افراد سمیت سپیشل افراد کی سماجی بحالی پر پوری توجہ دی جائے گی۔ صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی سماجی‘ معاشی اور مالی بحالی کے لئے میسر وسائل کے ساتھ ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
صوبہ بھر میں سپیشل افراد کی سہولت کے لئے حکومت پنجاب سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ترقیاتی اور غیرترقیاتی اخراجات کے لئے 78 کروڑ روپے بھی فراہم کرنے گی۔ آصف سعید منہیس نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل افراد کے لئے حکومت کی زیرنگرانی 250سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں جہاں 29 ہزار سے زائد خصوصی (معذور)طلباوطالبات زیرتعلیم ہیں جہاں خصوصی افراد کو حکومت کی طرف سے یونیفارم‘ کھانا اور کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.