الیکشن ٹریبونل نے این اے122سے متعلق نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے یانہ بنانے پرفیصلہ محفوظ کرلیا
چیئرمین نادرا نے اختیارات سے تجاوز کیا درخواست دائر کی جائیگی،پی ٹی آئی کے وکلاء نے سپلیمنٹری رپورٹ کو مسترد کردیا تمام شواہد حق میں آچکے ہیں عمران خان اب الزام تراشی بند کر دیں،ہمت کے ساتھ حقائق کو تسلیم کیا جائے ‘ علی ایاز صادق
ہفتہ 13 جون 2015 22:22
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) الیکشن ٹریبونل نے این اے122سے متعلق نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے یانہ بنانے پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 15جون تک ملتوی کردی ۔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے سپلیمنٹری رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا نے اختیارات سے تجاوز کیا جس پر انکے خلاف درخواست دائر کی جائے گی جبکہ سردار ایاز صادق کے صاحبزادے علی ایازصادق نے کہا ہے کہ تمام شواہد حق میں آچکے ہیں عمران خان اب الزام تراشی بند کریں۔
گزشتہ روز الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس (ر) کاظم ملک نے این اے122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی ۔ چیئرمین نادراعثمان مبین نے ٹربیونل کے رو برو پیش ہو کر بتایا کہ نادرا رپورٹ پرجواعترااضات تھے وہ ختم کرکے سپلیمنٹری رپورٹ جمع کروادی ۔(جاری ہے)
سپلیمنٹری رپورٹ عمران خان اورسردارایازصادق کے وکلا ء کے اعتراضات کے بعد تیار کی گئی جس میں تمام حقائق واضح کردئیے ہیں الیکشن ٹریبونل نے این اے122سے متعلق چیئرمین نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے یانہ بنانے پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 15جون تک ملتوی کردی ۔
سماعت کے بعد وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ایازصادق نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنا اورالزام لگانا بندکرکے حقائق کو ہمت کے تسلیم کریں۔ این اے 122میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، نادرا کی جانب سے پیش کی جانے والی سپلیمنٹری رپورٹ بالکل درست ہے، یہ کوئی نئی یا الگ رپورٹ نہیں پہلی رپورٹ کی وضاحت ہے، وکلا ء نے نادرا سے وضاحتیں مانگیں جس پر سپلیمنٹری رپورٹ جاری کی گئی۔عمران خان یہ بات تسلیم کر لیں کہ این اے 122 میں دھاندلی نہیں ہوئی ، عمران خان جھوٹ بول کر ہیرو سے زیرو بن گئے ہیں۔پی پی 147سے پی ٹی آئی کے ناکام رہنے والے امیدوار شعیب صدیقی اور عمران خان کے وکلاء نے چیئرمین نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نادرا نے اختیارات سے تجاوزکیا لہٰذاان کے خلاف کاروائی کی جائے اور اس پر درخواست دائر کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نادرا کی جانب سے جاری کی گئی دونوں رپورٹس میں تضاد ہے۔پہلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این اے 122میں بے ضابطگی ہوئی جبکہ دوسری رپورٹ میں سردار ایاز صادق کو کلین چٹ دے دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.