نئے مسائل کھڑے نہ ہوئے تو حتمی جوہری سمجھوتاہو سکتا ہے ایرانی صدر
طویل مدت سے جاری مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے حسن روحانی
اتوار 14 جون 2015 13:37
تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور دنیا کے اہم ملکوں کے درمیان حتمی جوہری سمجھوتا اِسی ماہ ہو سکتا ہے ماسوائے اِس بات کے کہ آئندہ دنوں کے دوران کوئی نئے مسائل نہ اٹھ کھڑے ہوں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ طویل مدت سے جاری مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، ایسے میں جب سمجھوتے کو مکمل کرنے کے لیے 30 جون کی حتمی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے۔
تاہم، چند مسائل اب بھی درپیش ہیں۔ہمارے مذاکرات کار اسی راہ (بات چیت پر) گامزن ہیں اور اگر دوسرا فریق اِسی فریم ورک کی پابندی کرے اور ایرانی قوم کے حقوق اور ہمارے قومی مفادات کی حرمت کا خیال رکھا جائے اور مزید مطالبات سامنے نہ رکھے جائیں، تو میں سمجھتا ہوں کہ اِس معاہدے تک پہنچا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
کلیدی معاملہ جس کی جانب امریکہ اور یورپی اتحادی دھیان مبذول کراتے رہے ہیں وہ ہے ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ۔
حسن روحانی نے کہا کہ ایران معائنے کی اجازت نہیں دیگا جو اس کے ریاستی رازوں کیلئے خطرے کا باعث بنے گا۔حسن روحانی کے مطابق ایران اس بات کی بالکل اجازت نہیں دے گا جس سے اْس کے ملکی راز غیرملکیوں کے ہاتھ لگ جائیں چاہے یہ جوہری عدم پھیلاوٴ کے معاہدے (یا نام نہاداضافی ضابطے) یا کسی اور سمجھوتے کے تحت ہو۔ یہ پکی بات ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔عالمی طاقتیں جو ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے بارے میں سمجھوتا طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اْن میں امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔ آئندہ نیوکلیئر کی سطح کو محدود کرنے کے بدلے، ایران کو بین الاقوامی تعزیرات اٹھائے جانے کی توقع ہے، جن کے باعث اْس کی معیشت کو ذق پہنچی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.