قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم نواز شریف
فہد شبیر اتوار 14 جون 2015 23:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کامیاب ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جن کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے ایک بیان میں پوری قوم اور افواج پاکستان کو ضرب عضب آپریشن کا کامیاب ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ضرب عضب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔(جاری ہے)
قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جن کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس پُرخطر محاذ پر لڑنے والے اپنے آج کو قوم کے مستقبل پر قربان کر رہے ہیں۔ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے جن ماؤں نے بیٹوں اور جن بہنوں نے بھائیوں کی قربانی دی، قوم کو ان پر فخر ہے۔ جن بیویوں نے اپنے شوہروں کی اس جنگ میں قربانی دی، قوم ان کے حوصلے کی داد دیتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کامیاب ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ آج کے دن پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.