آپریشن ضرب عضب کا ایک سال لازوال قربانیوں کی مثال ہے، محفوظ اور پرامن بنانے پر پاکستان ہمیشہ اپنے بیٹوں کا شکرگزار رہے گا، ترقی و خوشحالی کیلئے دہشت گردی ختم کرنے پر ہر پاکستانی فوجی جوانوں کا احسان مندہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان
اتوار 14 جون 2015 23:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا ایک سال لازوال قربانیوں کی مثال ہے، محفوظ اور پرامن بنانے پر پاکستان ہمیشہ اپنے بیٹوں کا شکرگزار رہے گا، ترقی و خوشحالی کیلئے دہشت گردی ختم کرنے پر ہر پاکستانی فوجی جوانوں کا احسان مندہے۔ اتوار کووزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں آپریشن ضرب عضب کے ایک سال پورا ہونے پر کہا کہ پر امن پاکستان ہمیشہ اپنے بیٹوں پر فخر کرتا رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سینیٹر پرویز رشید نے تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خط پر اپنے رد عمل میں کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو لکھا گیا خط اور مطالبہ در اصل عمران خان کی شکست کا اعتراف ہے، ثبوت، دستاویزات اور گواہیاں پیش کرنے کے دعوے میں ناکام ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کو نئے خطوط لکھنا شروع کر دیئے ہیں، جوڈیشل کمیشن کی باقاعدہ کارروائی کے دوران پی ٹی آئی نے آر اوز کو بطور گواہ نہیں بلایا، نئے مطالبے میں آر اوز کو بلانا یوٹرن کے بادشاہ کا نیا یوٹرن ہے، انکوائری کمیشن کے حتمی نتیجے تک پہنچنے کے مطالبہ پر پی ٹی آئی کا مطالبہ پاکستان کی سیاست کو الجھانے میں ڈالنے کیلئے ہے تا کہ قومی ترقی کے اہداف حاصل نہ کئے جا سکیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.