لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور مہنگی میں کمی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او لاہور کو تجزیاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عمر جمشید پیر 15 جون 2015 11:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں ہونے والی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا گیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جس تناسب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اس تناسب سے مہنگائی کم نہیں کی گئی جبکہ ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تاجروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے اعلانات کے علاوہ کچھ نہیں ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں کمی نہیں آ سکی۔سرکاری وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی تاہم عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او لاہور کو ہر صورت تجزیاتی رپورٹ پیش کر نے کی ہدائت کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.