اسلام آبادبلدیاتی انتخابات چیلنج کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹریز الیکشن کمیشن، داخلہ وقومی اسمبلی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا
پیر 15 جون 2015 16:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست پر سیکرٹری الیکشن کمیشن‘ سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل بدھ کو جواب طلب کر لیا ہے۔ پیر کے روز جسٹس نور الحق قریشی کی سربراہی میں ڈویژنل بنچ نے قمر مصطفیٰ و دیگر شہریوں کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل مبین الدین قاضی نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بل صرف قومی اسمبلی سے منظور ہوا ہے پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت اس بل کی منظوری سینٹ اور صدر پاکستان سے ضروری تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے پاس اسلام آباد کی حلقہ بندیاں کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔(جاری ہے)
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔
اس پر عدالت نے سوال اٹھایا کہ انہوں نے بل کو چیلنج کیا ہے یا نوٹیفکیشن کو۔ مبین الدین قاضی نے جواب دیا کہ ہم نے دونوں کو چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ وہ پارلیمانی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن‘ سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل بدھ کو جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.